سندھ میں جاری قبائلی تصادم صوبے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے،راشد خالد محمود سومرو

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)سندھ قبائلی تصادم کی لپیٹ میں ہے قبائلی جھگڑوں نے سندھ کو شدید نقصان پہنچایا روزانہ لوگ مارے جارہے ہیں تصادم میں ملوث سرداروں و وڈیروں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ حکومت گزارشات نہیں کارروائی کرے 2027 میں سکھر میں عالمی اجتماع کا بڑا اعلان 50 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع مولانا فضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے کراچی،لاڑکانہ اور سکھر میں بڑے جلسوں کا بھی اعلان کیا عوام متحد ہیں سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں علامہ راشد خالد محمود سومرو کی سکھرپریس کلب میں پریس کانفنرنس تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں جاری قبائلی تصادم صوبے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے روزانہ کی ہلاکتوں نے عوام کو خوف اور بے بسی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دیتی ان خیالات کا اظہار انہوںں نے سکھر پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں ان کے ہمراہ مولانا محمد صالح انڈھڑ،حافظ عبدالحمید مہر،مولانا امان اللہ سکھروی،قاری لیاقت علی مغل،قاری نصر اللہ سکھروی،قاری رفیق احمد بندھانی،مطیع اللہ جسکانی سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے انہوں نے سندھ کی مجموعی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کا مسلسل ضیاع جاری ہے میں نے کل وزیر داخلہ کو بے بس دیکھا وہ صرف گزارش کر رہے تھے جبکہ لوگ مارے جا رہے ہیں یہ گزارشات کا نہیں بلکہ فوری کارروائی کا وقت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی تنازعات میں ملوث سرداروں،وڈیروں اور گروہوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے تاکہ مزید خونریزی روکی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ایسے حالات میں حکومت کا کمزور کردار انتہائی تشویشناک ہے علامہ راشد محمود سومرو نے اعلان کیا کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 2027 میں سکھر میں تین روزہ عالمی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہےانہوں نے کہا کہ یہ اجتماع سندھ کی مذہبی،سماجی اور بین الاقوامی حیثیت کو نئی بلندی عطا کرے گا انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی علاقے کو انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے درکار ہیں تو بنائے جائیں مگرسندھ کی عوام سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام 21 دسمبر کراچی،23 دسمبر لاڑکانہ،24 دسمبر سکھرمیں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوں گے جن میں مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی قائدین خصوصی خطابات کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ جلسے نہ صرف سندھ کی بلکہ ملکی سیاسی تاریخ کا نیا باب رقم کریں گے علامہ راشد سومرو کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی،خوشحالی اور عوامی مفادات کے لیے جدوجہد کی ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ عوامی رابطہ مہم اور جماعتی مشن کو مزید مضبوط کیا جائے پریس کانفرنس کے بعد علامہ راشد محمود سومرو نے پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان، سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر لودھی،ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو اور دیگر صحافی رہنماؤں کے ساتھ سکھر پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور میڈیا کے کردار کو سراہا



