بدین،9سالہ گونگے بہرے بچے سے زیادتی کے مبینہ3ملزم گرفتار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )تھانہ کھوسکی کی حدود میں9سالہ گونگے اور بہرے بچے سے جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعدرکن صوبائی اسمبلی اور بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی کی جانب سے نوٹس پر پولیس حرکت میں آ گئی متاثرہ بچے کی نشاندھی پر3مشتبہ ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔سریندر ولاسائی نےایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے رابطہ کیا اور فوری طور پر ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایات دیں جس پر ایس ایس پی بدین کی جانب سے کھوسکی پولیس کو ہدایات جاری ہونے پر کھوسکی پولیس حرکت میں آ گئی اور متاثرہ بچے کی نشاندھی پر 3مشتبہ ملزموں اعجاز علی انصاری، ضامن علی انصاری اور علی اکبر انصاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کے والد عبدالعزیز کپری کی مدعیت میں کھوسکی تھا نہ پر مقدمہ الزام نمبر 10/2026 دفعات 377، 377/بی تعزیراتِ پاکستان کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔

پولیس کی جانب سے متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ کروایا گیا ہے، جبکہ تینوں گرفتار مشتبہ ملزمان کے سیمپلز حاصل کر کے فرانزک تجزیے کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھجوانے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ سائنسی بنیادوں پر شواہد کو مضبوط بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button