امریکا کے پاس ایران پر لگاتار 5 دن تک خوفناک حملے کرنے کا ذخیرہ موجود ہے،اسرائیلی انٹیلی جنس

لندن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے ایران پر مبینہ حملے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں بحرالکاہل پر امریکی بحری بیڑہ اور پرتگال میں امریکی طیارے پوزیشنز سنبھالے ہوئے ہیں۔

برطانیہ کے معروف اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اہم باتیں بتائیں۔

انھوں نے کہا کہ کو بتایا ہے کہ خطے میں امریکا بڑی فوجی طاقت جمع کررہا ہے اور اس کے پاس ایران پر لگاتار چار سے پانچ دن تک شدت تابڑ توڑ فضائی حملے کرنے کی استعداد موجود ہے۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق امریکا خطے میں پہلے ہی دو طیارہ بردار بحری جہازوں سمیت بھاری عسکری قوت تعینات کر چکا ہے جو بلارکاوٹ ایک ہفتے تک جنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قوت زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک شدت کی کارروائیاں جاری رکھ سکتی ہے البتہ طویل المدتی اور بھرپور جنگی مہم چلانے کی سکت محدود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے ایران پر محدود اور قلیل المدتی حملے کیے گئے تو اس سے ایرانی قیادت کمزور ہونے کے بجائے مزید حوصلہ پکڑ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ادھر اس تناظر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کو 24 فروری 2026 کو یونان کے جزیرہ کریٹ میں واقع سوڈا بے پر لنگر انداز دیکھا گیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کے لیے اپنی فوجی موجودگی مضبوط رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتنی فوجی قوت کی موجودگی کو بھی غنیمت جانتے ہیں انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران سے وہ بآسانی جنگ جیت جائے گی جو جلد ہی ختم ہوجائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button