وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی کے’’ملٹری ٹرائل‘‘کا اشارہ دیدیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی کے’’ملٹری ٹرائل‘‘کا اشارہ دیدیا۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایس آئی منظم ادارہ ہے،کچھ کام ادارےکی ضرورت ہوتے ہیں،ایک اپنے ذاتی ایجنڈے پر کام کرنا ہوتا ہے،کوئی بندہ ادارہ جاتی ایکٹ کے مطابق ایکٹ کرتا ہے تو ادارہ تحفظ دیتاہے،

انہوں نے کہا کہ مجھ پر ہیروئن کا کیس بنانے کے پیچھے بھی فیض حمید تھے،فیض حمید نے اپنے ذاتی ایجنڈے کو ساتھ ساتھ چلایا،فیض حمید نے اپنی ترقی کیلئے سیاسی رابطے رکھے،ان کی جگہ کوئی بھی ہوتاتو اس کا یہی حال ہوتا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے سیاسی مینجمنٹ کی،وہ ذاتی ایجنڈے پر کام نہ کرتے تو اس صورتحال سے دوچار نہ ہوتے،آرمی چیف کی تعیناتی ہونی تھی اس وقت پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا،ممکن ہےپی ٹی آئی کےلانگ مارچ کےپیچھے بھی فیض حمید ہوں،عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے چیزیں فیض حمید کے گرد گھومتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button