وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے تیل سپلائی میں رکاوٹ نہیں آئی، رانا ثنااللہ

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ  پیٹرول کی قیمتوں  میں اضافے میں  حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، احتجاج کرنا ہے تو  اسرائیلی  وزیر اعظم کے خلاف کریں۔

فیصل آباد  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پہلے خیال تھا کہ جنگ تین سے چار ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، پاکستان آئی ایم ایف سے کیےگئے معاہدوں کی پاسداری کر رہا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے تیل سپلائی میں رکاوٹ نہیں آئی، انتہائی مجبوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ گروہ  اپنے سیاسی مقاصد کے لیے احتجاج کرنا چاہتے ہیں، پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ہوا ، حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں،حکومت کے خلاف احتجاج بنتا نہیں ہے، احتجاج کرنا ہے تو اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا جنگ کے خاتمے کےلیے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے، اس موقع پر سب کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہے۔

مزید خبریں

Back to top button