وزیراعظم کاغزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ کی توثیق کے بعد ہی وزیرا‏عظم نے غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھاکہ بورڈ آف پیس میں جانے پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے اور کابینہ نے اس کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہی وزیرا‏عظم نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ رانا ثنا نے کہا کہ مجھے اس بات کاعلم ہے کہ اس پر بحث ہوئی ہے، اس مشاورت کا حصہ تھا۔

مزید خبریں

Back to top button