بانی پی ٹی آئی نے لانگ مارچ اور9مئی کیا،وہ ملوث نہیں تو کون ملوث ہے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری،محمود مولوی،عمران اسماعیل نے ہم سے اسپیکرآفس میں ملاقات کی، تینوں افراد نے ہمیں کہا مذاکرات ہونے چاہئیں، ہم نے کہا اسپیکر نے بات چیت کی کوشش کی، ہم نے کہا وزیراعظم نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، پی ٹی آئی کو بانی تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں مذاکرات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی اجازت دیں تو مذاکرات ہوں، شاہ محمودقریشی بات چیت آگےبڑھائیں، بڑھاسکتےہیں ہم نے نہیں روکا، مولانافضل الرحمان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، ہمارے کہنے پر فضل الرحمان نے کانفرنس میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہو گا، وزیراعلیٰ کے پی کوآئینی طور پر جن میٹنگز میں آنا چاہیے وہ بچ بچا کر شرکت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مذاکرات کی بات نہیں کی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی احتجاج کی بات کر رہے ہیں، اپنے اندازے کے مطابق کہا تھا لانگ مارچ،9مئی میں فیض حمید نے مؤثر کردار ادا کیا۔

رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ فیض حمیدآرمی چیف بننا چاہتے تھے،انہوں نے کچھ معاملات میں دخل اندازی کی، پریس ریلیز میں کہا گیا فیض حمیدکیخلاف افراتفری پھیلانے پر تحقیقات ہو رہی ہیں، فیض حمید ملوث ہوئے تو پھر بانی پی ٹی آئی بھی ملوث ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے لانگ مارچ اور9مئی کیا،وہ ملوث نہیں تو کون ملوث ہے، فیض حمید ملوث ہوئےتو کیس ملٹری کورٹ میں چلے گا، فیض حمید کے ملوث ہونے کے امکانات روشن ہیں،، 9مئی واقعات میں جولوگ ادارے کا حصہ تھے تو پھر کیس ملٹری کورٹ میں چلےگا۔

مزید خبریں

Back to top button