فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا سیاست میں عمل دخل ثابت ہو گیا، فوج کا اندرونی احتساب کا نظام مضبوط ہے، فیض حمید کا ساتھ دینے والوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہئے۔

فیض حمید کو سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیض حمید اپنی سرکاری اورعسکری حیثیت کا ناجائز استعمال کرتے رہے، میرے خلاف مقدمے میں بھی فیض حمید براہ راست ملوث تھے، سزا پر خوشی کااظہار نہیں کررہا،فوج جیسے ادارے کی بہت اہمیت ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوج میں احتساب اورڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مضبوط نظام موجود ہے، فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث تھے تو وہ اکیلے یہ کام نہیں کرسکتے تھے، کوئی سیاستدان ساتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ساتھ دے رہی تھی، جو سیاستدان شامل تھے ان کے خلاف بھی کارروائی .ہونی چاہئے، فیض حمید کی 9مئی واقعہ میں ملوث ہونے کی افواہیں بہت دیر سے موجود ہیں، جو ان کے ساتھ لوگ ملوث تھے ان کا ٹرائل بھی فوجی عدالت میں چل سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button