رمضان قتل کیس:سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ عدالت میں پیش،10روزہ جوڈیشل ریمانڈ

مٹھی(رپورٹ: میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو کے قریب علی بندر روڈ پر کار میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان رمضان کھوسو کے کیس میں گرفتار سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ کو3روزہ پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیپلو کے سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔مدعی کی طرف سے ایڈووکیٹ جالم سنگھ اور مدعا علیہ کی طرف سے ایڈوکیٹ واسند تھری پیش ہوئے۔ دونوں وکلا کے دلائل سننے کے بعد معزز جج نے فیصلہ کچھ دیر کے لیے محفوظ کر لیا۔

رمضان کھوسو قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے عدالت سے استدعا کی کہ حسین بخش راجڑ فارم کے کالم ٹو کے تحت بے گناہ ہیں اور انہیں ایف آئی آر سے خارج کیا جائے۔عدالت نے تحقیقاتی کمیٹی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کچھ دیر بعد سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ کو10روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں

Back to top button