رمضان قتل کیس: مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ عدالت سے گرفتار

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو کے قریب علی بندر روڈ پر کار میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رمضان کھوسو کے قتل کیس کے مرکزی ملزم حسین بخش راجڑ جیسے ہی سیشن کورٹ میں ضمانت کے لیے داخل ہوئے تو پولیس نے عدالت کی ناکہ بندی کر دی۔

عدالت میں وکلا کے دلائل کے بعد معزز عدالت نے حسین بخش راجڑ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے اسے گرفتار کر کے پوليس موبائيل ميں بیٹھا روانہ ہوئی، اسی وقت رمضان کھوسو کے وارثوں نے زبردست نعرہ بازی کی۔

قبل ازیں مقتول رمضان کھوسو کے والد سیشن کورٹ کے مین گیٹ پر دھرنے پر بیٹھ گئے اور پرزور مطالبہ کیا کہ بیٹے کو قتل کرنے والے ایس ایچ او کو گرفتار کیا جائے۔

جبکہ مقدمے کے دو مرکزی ملزمان شوکت راھمون اور لالہ بجیر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

مزید خبریں

Back to top button