تھرپارکر: رمضان کھوسو قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر شعیب میمن نے ڈیپلو پولیس کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے رمضان کھوسو قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایس ایس پی تھرپارکر کے مراسلے کے مطابق ڈی ایس پی چھاچھرو لطف علی لغاری، ایس ایچ او ڈیپلو امین جونیجو اور ایس ایچ او قادر بخش بہرانی پر مبنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ادھر ڈیپلو شہر میں یہ افواہیں ہیں کہ مقدمہ میں مطلوب ملزم پہلاج کو تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کو پبلک نہیں کیا جا سکا ہے۔
پولیس اسے بچانے کے لیے اس کے لیئے ان سے اپنی مرضی کا بیان لینے کی کوشش کر رہی ہے یا درحقیقت انکوائری جاری ہے۔



