اوکاڑہ:معاون خصوصی وزیراعلیٰ سلمی بٹ کی زیر صدارت اجلاس، رمضان بازاروں میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کی زیر صدارت اوکاڑہ میں اجلاس،رمضان المبارک میں عوامی ریلیف سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے رمضان نگہبان پیکج، رمضان بازاروں ،نگہبان رمضان دسترخوانوں پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کی رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد کے احکامات نگہبان رمضان دستر خوانوں پر معیاری اور باعزت انداز میں کھانے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایات نگہبان رمضان پیکج کی شفاف اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،رمضان المبارک میں اشیاء کی طلب اور رسد پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں پیرا فورس انسپکشنز کے دوران لوگوں سے اخلاقیات سے پیش آئےپیرا فورس میں رشوت ستانی پر سخت ایکشن لیا جائے گاناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button