خیبرپختونخوا حکومت کا کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے رمضان سپورٹ پیکج 2026 دینے کا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے  جس کی منظوری آج ملنے کی توقع ہے۔

میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

 اجلاس کے لیے جاری ایجنڈے میں ضلع ٹانک میں نئی تحصیل “ٹانک ٹو” کے قیام کی منظوری بھی شامل کرلی گئی ہے جبکہ مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں  اور حلقہ بندی کے شیڈول میں توسیع کی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

اجلاس کیلیے 30 رکنی ایجںڈا جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے رمضان المبارک میں کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے رمضان سپورٹ پیکج 2026 کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ قرآن بورڈ کی ازسرنو تشکیل نو کی منظوری کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔

نیشنل کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے ارکان کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ لیویز شہداء کے لواحقین کیلئے 385 ملین روپے اضافی گرانٹ کی منظوری، جنوبی اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button