امریکی صدر ٹرمپ کا رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ رمضان منانے والوں کے لیے ان کی طرف سے  نیک تمنائیں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان روحانی تجدید کرنے والا ایک پُروقار  تہوار ہے جو بہت سے امریکیوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدس تہوار خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہمدردی، خیرات، رحم دلی اور انکساری جیسی ہماری مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سب کے گھروں میں خوشیوں اور عالمی اتحاد و امن کے لیے میری دعائیں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button