مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، دوسری جانب متعدد ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا جہاں آج روزہ ہوگا۔
سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، اسی طرح عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا، ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔
مزید برآں بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا، فرانس میں جمعرات کو روزہ رکھا جائے گا، جبکہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔



