میرپورخاص:ایس ایس پی سید فدا حسین کی جوانوں سے ملاقات،فورس کا مورال بلند رکھنے اور یکجہتی کے فروغ کا عزم

میرپورخاص (شاھدمیمن) ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ کی جانب سے پولیس جوانوں سے ملاقات، رمضان المبارک و عیدالفطر کے سلسلے میں تحائف کی تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے اپنے دفتر میں پولیس کے جوانوں سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی، فرض شناسی، جرات و بہادری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ان کی شب و روز خدمات کو سراہا ایس ایس پی نے جوانوں کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی اصل طاقت اس کے با حوصلہ اور باکردار جوان ہیں جو ہر قسم کے حالات میں قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہی بعد ازاں ایس ایس پی کی جانب سے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی مناسبت سے پولیس جوانوں میں تحائف تقسیم کئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد فورس کے مورال کو بلند کرنا، اُن کی خدمات کا اعتراف کرنا اور محکمانہ یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے جوان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے قیام سندھ پولیس سے لے کر آج تک عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میرپورخاص پولیس عوام کی خدمت، تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button