اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزاروں مسلمان پہلی تراویح کی ادائیگی کیلئے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے

یروشلم(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں مسلمان پہلی تراویح کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیسے ہی رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کیا گیا تو فرزندان اسلام کے قدم خود بخود قبل اول کی جانب بڑھنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق نمازیوں نے قبلہ اول کے احاطوں کو بھی بھر دیا، مسجد کے اندر صفیں در صفیں بندھ گئیں، جبکہ سنہری گنبد والی ڈوم آف راک کے اطراف بھی عبادت گزاروں کی بہت بڑی تعداد پہنچ گئی۔ عشاء اور تراویح کی نماز کی امامت امام و خطیب شیخ یوسف ابو سنینہ نے کروائی۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے اس کے باوجود بھی غزہ کے زخم ابھی تازہ ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی کارروائیوں نے فلسطینیوں کو نئے امتحان میں مبتلا کردیا ہے۔

یروشلم گورنریٹ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی حکام رمضان کی تیاریوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مگر فرزندان اسلام پابندیوں کے باوجود بھی اللہ کے حضور حاضر ہورہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button