وزیرآباد میں چودھری اقبال چٹھہ کی جانب سے پر وقار افطاری، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ضلع وزیرآباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما چودھری محمد اقبال چٹھہ کی جانب سے ایک پر وقار افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین علاقہ، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد اقبال چٹھہ نے کہا کہ ماہِ رمضان صرف روزہ رکھنے اور عبادات تک محدود نہیں بلکہ یہ مہینہ انسان کو صبر، برداشت، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں زکوٰۃ، صدقہ اور خصوصاً صدقہ فطر ادا کرنے کی تلقین کرتا ہے تاکہ معاشرے کے غریب اور مستحق افراد بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ خیرات اور فطرانہ ادا کریں تاکہ معاشرے میں بھائی چارہ اور مساوات کو فروغ ملے۔افطاری کے موقع پر شرکاء نے چودھری محمد اقبال چٹھہ کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب سے باہمی محبت، رواداری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ دعا کے ساتھ افطار کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button