ایلیمنٹری کالج بدین سےڈی سی چوک تک آگاہی ریلی نکالی گئی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کی جانب سے وزیرِاعظم کے ایچ ون ٹیچ ون(Each One Teach One – EOTO) پروگرام کے حوالے سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جو ایلیمنٹری کالج بدین سے شروع ہو کر ڈی سی چوک تک پہنچی ریلی کا مقصد معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام کو ایچ ون ٹیچ ون پروگرام میں بھرپور شرکت کے لیے آمادہ کرنا تھا۔ ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی منیر میمن، اطلاعات ڈیپارٹمنٹ بدین کے افسر عرفان جونيجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی بہادر علی بھرگڑی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی سعیدہ ملاح، وی سی ڈی فوکل پرسن اشفاق احمد میمن، ای ڈی او ایجوکیشن زاہد جکرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نثار علی رند سمیت محکمۂ تعلیم کے مختلف افسران نے شرکت کی اس کے علاوہ این سی ایچ ڈی کے فیلڈ افسران، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندگان اور مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں ریلی میں حصہ لیا۔ شرکاء نے تعلیم سے متعلق بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواندگی اور تعلیم کے فروغ کے نعرے درج تھے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر میمن نے کہا کہ وزیرِاعظم کے Each One Teach One پروگرام کے تحت ہر پڑھے لکھے فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کم از کم ایک ان پڑھ شخص کو تعلیم دے، تاکہ ملک سے ناخواندگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گی اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی اس موقع پر بہادر علی بھرگڑی، سعیدہ ملاح اور نثار علی زند نے بھی خطاب کیا آ خر میں شرکاء نے تعلیم کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا



