لاہور،لڑکی کو تنگ کرنے پر’’نیفے‘‘میں پسٹل چل گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی فوری کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔ایمپریس روڈ لاہور کے علاقے سے خاتون کے ساتھ ہراسگی کی شکایت سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ پر موصول ہوئی۔متاثرہ خاتون کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے قریب آ کر نازیبا حرکات کیں۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کانفرنس کال کے ذریعے قریبی پولیس ٹیم سے فوری رابطہ کروایا، پولیس 10 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی۔سیف سٹی آپریشنز ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے رکشہ کی فوری ٹریسنگ شروع کر دی۔سیف سٹی ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے 30 منٹ میں رکشہ ٹریس کر لیا۔ایپ الرٹ اور سیف سٹی کیمرا فوٹیج کی بنیاد پر ملزم گرفتارکرلیاگیا ہے۔

https://x.com/i/status/2023038716613460130

مزید خبریں

Back to top button