قرآن مجیداوررمضان مسلمانوں کے لئے برکتوں کاباعث ہے، چیئرمین راجپوت فیڈ ریشن پاکستان

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین راجپوت فیڈ ریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ  قرآن مجیداوررمضان مسلمانوں کے لئے برکتوں کاباعث ہے،رب کریم نے ماہ رمضان میں قرآن مجیدکونازل کرکے اس مہینے کی فضیلت اضافہ کردیا،قرآن مجید رب کریم کی طرف سے انسانوں پر ایک رحمت ہے اورانسانوں کی زندگیوں کے شب وروز خانگی کاروباری معاشرتی پہلوؤں کے اسلوب بیان کردیئے تاکہ انسان اشرف المخلوقات ہو کر رب کریم کی طرف سے جو ذ مہ داریاں وفرائض اس کے ذمے لگائے گئے ان کو پورا کرے،گیارہ ماہ نیکی اورعبادت کے مقابلے میں اس ماہ مبارک میں قرآن مجیدکی برکتوں سے اجروثواب کئی گنابڑھادیا جاتا ہے،قرآن پاک رب کریم کی وہ کتاب ہے جوانسانیت کے لئے زندگی کے اسلوب کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔

مزید خبریں

Back to top button