راجن پورکے کچہ ایریاز میں آپریشن جاری، مزید 13 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے

راجن پور(جانوڈاٹ پی کے)راجن پور کے کچہ ایریاز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کچہ عمرانی، سکھانی، لونڈ، اندھڑ گینگ اور کچہ کراچی کے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دباؤ پر مزید 13 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہتھیار ڈالنے والے ملزمان اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 355 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں جبکہ 39 ٹھکانوں اور بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کامیاب کارروائی پر راجن پور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے واضح کیا کہ کچہ کریمنلز کے مکمل خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔



