مجھ پر ظلم نہ کریں!رجب بٹ کی اہلیہ پھٹ پڑیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)رجب بٹ اور انکی اہلیہ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے،یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کی اپنی ساس کیساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی۔ایمان روتے ہوئے اپنی ساس سے کہتی ہیں میرے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کیا جائے ان کا کہنا تھا وہ نہیں چاہتیں کہ انکا بیٹا عوامی توجہ کا مرکز بنے کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ منفی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ مجھے اللہ نے اسے (کیوان کو) جس طرح دیا ہے وہ میں ہی جانتی ہوں جس طرح وہ پیدا ہوا ہے اور اس کی جو حالت تھی اسے اللہ نے ہی بچایا ہے۔انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ نہ میرے ساتھ ظلم کریں نہ میرے بچے کے ساتھ ظلم کریں۔آئندہ کیوان کا نام ولاگ میں نہ آئے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے آور آپ کو ہی اسے روکنا ہے۔وائس نوٹ میں ایمان یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ اپنے بچے کی حفاظت کے بارے میں سب کچھ جانتی ہیں اور کسی بھی صورت اسے نقصان پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ایمان کی بات سن کر رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ وہ ایمان کے گھر آئیں گی اور بیٹے کا کیک کاٹیں گی، لیکن ایمان نے ان سے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں۔



