کراچی،عدالت میں وکیلوں نے رجب بٹ کی دھلائی کردی

کراچی سٹی کورٹ میں وکلا نے یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
یوٹیوبر رجب بٹ کو پیر کے روز کراچی سٹی کورٹ میں اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اُن کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی تھی۔رجب بٹ اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر سٹی کورٹ میں پیش ہوئے، تاہم سماعت کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی اور ہنگامہ آرائی کے باعث چند وکلا نے رجب بٹ پر حملہ کر دیا گیا۔رجب بٹ کے وکلا بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے لیکن وکلا نے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ انہیں کمرہ عدالت سے بھی باہر نکال دیا۔اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم مبارک (نانی والا) بھی موجود تھے،دونوں ہی متعدد مقدمات میں قانونی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں،10دسمبر کو لندن سے اکٹھے پاکستان واپس آئے تھے۔رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے جب کہ مقدمے میں وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔بعد ازاں، عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 13جنوری تک توسیع کردی۔



