رجب بٹ اوراہلیہ کی لڑائی کا’’بھانڈا پھوٹ‘‘گیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ نے والدہ سے تو ملاقات کرلی لیکن اہلیہ اور بیٹے کو نظر انداز کردیا،یوٹیوبر کی اس حرکت پرانکے مداح کی نارض دکھائی دے رہے ہیں، ۔رجب بٹ کے خلاف درج مقدمات اور قانونی مشکلات کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے تھے، جلاوطنی کے دوران اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔رجب بٹ کے بیرونِ ملک میں مقیم ہونے کے دوران اُن کے اور اہلیہ ایمان کے درمیان تنازعات بھی سامنے آئے تاہم بیٹے کی پیدائش کے وقت یوٹیوبر بہت زیادہ جذباتی اور بیوی سے والہانہ محبت کا اظہار آن لائن کرتے نظر آئے تھے۔رجب بٹ نے بتایا کہ انہوں نے وطن واپسی کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں سکون محسوس ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمان اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ اہلیہ اپنی والدہ کے گھر پر ہیں اور دونوں سے جلد ملاقات ہوجائے گی۔رجب بٹ نے کہا کہ اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہ ہونے پر خود کو ادھورا سمجھ رہا ہوں۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد صارفین نے ایک بار پھر سوالات اٹھائے اور یوٹیوبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیٹے کی کمی محسوس ہورہی ہے تو سسرال جاکر پہلے اُس سے ملاقات کرلیتے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ رجب بٹ بہت مغرور ہے اس لیے وہ بیٹے سے ملنے گھر نہیں کیا۔ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اہلیہ ایمان رجب سے نفرت کرتی ہے اور جب تک یہ جیل نہیں جاتا وہ خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔



