رجب بٹ لندن کے نائٹ کلب میں گُل چَھرّےاُڑاتے پکڑے گئے

لندن(سپیشل رپورٹ)پاکستان کے متازع ترین سوشل میڈیا سٹار رجب بٹ لندن کے نائٹ کلب میں گُل چَھرّےاُڑاتے پکڑے گئے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے والدہ کی بھی درگت بنادی

رجب بٹ معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو اپنے فیملی ولاگز اور ٹک ٹاک لائیو سیشنز کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد اب 8.2 ملین سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 2.7 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ رجب بٹ کو ولاگنگ کی مختصر مدت میں ہی کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت وہ پاکستان میں مختلف مقدمات کے باعث برطانیہ میں مقیم ہیں، جہاں سے ان کی نشے کی حالت میں بننے والی کلب ویڈیوز اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

حال ہی میں رجب بٹ کو ایک بار پھر برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں ایک لڑکی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو کسی نے خفیہ طور پر ریکارڈ کی، جو واضح نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے فوراً انہیں پہچان لیا۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پیج ’’وائرل ورس‘‘ نے شیئر کی۔

مزید خبریں

Back to top button