کڈھن میں منشیات فروشوں کیخلاف جے یو آئی کی ریلی

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)کڈھن شہر میں منشیات فروشوں کیخلاف جے یو آئی کے رہنما اللہ بخش نوتیاراور مولوی عیسیٰ نوتیار کی اپیل پر اقصیٰ مسجد سے مین چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں، تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولوی اللہ بخش نوتیار نے کہا کہ ہم ایس ایچ او کڈھن غلام قادر سرکی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تھانے کے پیچھے چلنے والی شراب کی فروخت بند کرائی ہے، اور ہم ایس ایچ او سے امید رکھتے ہیں کہ وہ خفیہ طور پر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کرکے شہر سے منشیات کا خاتمہ کریں گے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کڈھن غلام قادر سرکی نے عوامی پریس کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی فروخت مکمل طور پر بند ہے، اگر کوئی خفیہ طور پر اس کا کاروبار کرتا ہے تو نشاندہی کی جائے، اسے فوراً گرفتار کیا جائے گا



