سکھر میں سول سوئٹی کی پولیس کے حق میں یکجہتی ریلی نکالی

سکھر(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سول سوسائٹی کی جانب سے سکھر پولیس کے حق میں یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں اظہر مغل زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ایس ایس پی اظہر مغل کی خدمات کو سراہا گیا۔ریلی میں سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی۔

شرکاء پولیس کی حمایت میں بینرز اٹھائے نعرے لگاتے رہے ریلی کی قیادت سول سوسائٹی کے رہنما سید دانش محمود، اعظم طارق فاروقی، حافظ اسحاق بروہی، راجا شیخ، محمد پہلوان، ظہیر احمد چانڈیو اور دیگر نے کی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پولیس نے گزشتہ کئی مہینوں کے دوران نہ صرف امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بلکہ جرائم کی روک تھام، منشیات کے خلاف مہم، سماجی انصاف کی فراہمی اور شہری سہولیات کے تحفظ کے لیے بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں رہنماؤں نے خاص طور پر ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی اظہر مغل زندہ باد کے نعرے لگائے ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کی منظم حکمتِ عملی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے ٹارگیٹڈ آپریشنز اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث ضلع میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی اظہر مغل کو کم از کم تین سال تک سکھر میں تعینات رکھا جائے تاکہ ان کی جاری کردہ پالیسیوں اور اقدامات کو مزید استحکام مل سکے شرکاء نے کہا کہ جب بھی پولیس ایمانداری اور فرض شناسی سے کام کرتی ہے تو عوام کو امن اور سکون ملتا ہے اسی لیے سکھر کی سول سوسائٹی، شہری، وکلاء برادری اور تاجر برادری بھی ایس ایس پی اظہر مغل کے حق میں کھڑی ہے رہنماؤں نے کہا کہ شہری سکھر کے امن و امان کے لیے پولیس کے ساتھ ہر موڑ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button