ساروکی چیمہ تا خانکی ہیڈ لنک روڈ پر بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ، ٹرین حادثات میں اضافہ،عوام کا فوری اقدام کا مطالبہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ساروکی چیمہ سے ماڈل ویلج اسلام آباد تاخانکی ہیڈ جانے والے لوکل لنک روڈ کے سینے کو چیرتی ہوئی ریلوے لائن پہ پھاٹک نہ ہونے سے اب تک کئی حادثے رونماہوچکے ہیں اہل علاقہ کا ریلوےاعلی احکام سے لنک روڈ پہ ریلوے پھاٹک منظورکروانے کا فوری مطالبہ کیاہے۔واضع ہوکہ خانکئ ہیڈ سے ماڈل ویلج ریلوے کراسنگ تاساروکی چیمہ سےمختلف دیہی علاقوں کو جانے والا یہ مصروف ترین لنک روڑ جس پر روزانہ کی بنیاد سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں اس لنک روڈ پہ ماڈل ویلج اسلام آباد پہ روڈ کراسنگ کے لئے ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہونے سےکہیں قیمتی جانوں کا بھی ضیاع ہوچکاہے جبکہ ریلوے اعلی احکام کی طرف سے عوام کو آگاہی کے لئے ریلوے لائن کے دونوں اطراف ٹریفک کی کراسنگ کے لئے کوئی وارننگ بورڈ آویزاں بھی نہیں کیا ہواہے نان اسٹاپ ٹرین گزرتے وقت ٹرانسپورٹ حضرات اپنی مدد آپ کے تحت سامنے سے آتی والی ٹرین کودیکھ کرایمرجنسی بریک لگاکر گاڑیوں کا گزرنے کا انتظارکرتۓ ہیں



