ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا گورنمنٹ اشرف المدارس ہائی سکول میں امتحانی سنٹر کا دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا گورنمنٹ اشرف المدارس ہائی سکول میں امتحانی سنٹر کا دورہ، انہوں نے امتحانی عمل سمیت طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کی چیکنگ کی اور عملہ کی حاضری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق شفاف اور منصفانہ امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی عمل کے دوران طلبا کو سہولیات کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنا ناگزیر ہے، انہوں نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران دفعہ 144 کے تحت امتحانی سنٹر میں غیر متعلقہ افراد کو ٹھہرنے کی اجازت نہ دی جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے کہا کہ طلباء کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں، انہوں نے امتحانی سنٹر پر تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور داخلی راستوں پر کڑی نگرانی رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

مزید خبریں

Back to top button