راہماں پریمیئر لیگ سیزن ٹو کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

مٹھی (رپورٹ:میندھرو کاجھروی /جانو ڈاٹ پی کے)راہماں پریمیئر لیگ سیزن ٹو کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، رائل پلس ہال میں ٹرافی اور کِٹ کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔راہماں پریمیئر لیگ سیزن ون کی کامیابی کے بعد سیزن ٹو کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ راہماں پریمیئر لیگ سیزن ٹو 27 اور 28 دسمبر کو تعلقہ ڈیپلو کے گاؤں سینگالو، ارباب نور محمد راہموں میں کھیلی جائے گی۔ راہماں پریمیئر لیگ سیزن ٹو میں مجموعی طور پر 08 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ راہماں پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے سلسلے میں ٹرافی اور کِٹ کی رونمائی کی تقریب مٹھی کے رائل پیلس ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں راہماں کے سردار ارباب ایاز راہموں، ارباب اسداللہ راہموں، سہراب خان، محمد سلیم راہموں، امیر حسن راہموں اور صحافی کریم راہموں سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ارباب ایاز احمد راہموں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں کوئی سیاست شامل نہیں، یہ پروگرام صرف برادری کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے جس میں تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے برادری کے نوجوان شامل ہیں۔ ہم برادری کے نوجوانوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں، جہاں بھی پروگرام منعقد ہوں گے، ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ساتھ راہماں پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں کو کِٹس بھی دی گئیں۔



