طالبان رجیم اورفتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب،اہم سرغنہ کے ہوشرباانکشافات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)طالبان رجیم اورفتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب،اہم سرغنہ کے ہوشرباانکشافات۔سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتارخارجی دہشتگرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔
فتنہ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ فتنہ الخوارج میں پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی وجہ سے شامل ہوا،افغان صوبے پکتیکامیں فتنہ الخوارج کے مرکزمیں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی،
افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،افغانستان میں موجود داعش،القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کیساتھ بھی ہمارے قریبی روابط تھے،ہمیں افغانستان اور دیگر غیر ملکی ایجنسیوں بشمول "را” کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی،میری تشکیل میں20سے زائد خارجی دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے،
خارجی عامر سہیل نے مزیداعتراف کیا بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا،مجھے پشاور میں علاج کی غرض سے آتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا،فتنہ الخوارج کااسلام اورجہادسے کوئی تعلق نہیں،یہ صرف پیسے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرتےہیں۔



