حارث رؤف اوررونالڈوکےبعداےبی ڈی ویلیئرز بھی رافیل کلب میں شامل
کھیلوں کےمیدان میں بھی اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہاہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔پہلے پہل جنگ کے دوران دنیا کے جدید ترین سمجھے جانے والے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
کھیلوں کےمیدان میں بھی اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہاہے
Unseen and Exclusive:#HarisRauf trolling Indians on boundary by mimicking the Rafale crash 😂#PAKvIND | #INDvPAK | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/unyp6eMTAY
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 21, 2025
پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔
بعد ازاں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کی۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025
اب’مسٹر360’ کے نام سے مشہور جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ سے بلکل ایسے ہی اشارہ کررہے ہیں جیسے حارث رؤف اور کرسٹیانو رونالڈو نے کیا تھا۔
Look, South African cricketer AB de Villiers has also realized that the respect Pakistan is getting in the world is due to the downfall of Rafale.
😜🇵🇰❗️🦾 pic.twitter.com/8g8DKRhrrC— Hash (@Hash2di) September 26, 2025



