گلوکارہ رابی پیرزادہ کیساتھ ہراسانی کا واقعہ،ملزم گرفتار

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)گلوکارہ رابی پیرزادہ ایک بار پھرہراسانی کا شکار ہوگئیں،ہراسانی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا،پولیس کے مطابق گلوکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز7میں پیش آیا جہاں ایک کار میں سوار شخص نے رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے بدتمیزی کے ساتھ ساتھ تشدد بھی کیا،جبکہ مزاحمت کرنے پر گلوکارہ کے ڈرائیور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایف آئی آر میں درج کیے گئے حقائق کے مطابق ملزم کے رویے نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا،جس کے بعد متاثرہ فریق نے پولیس سے رجوع کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں

Back to top button