رابی پیرزادہ کی انسٹاگرام پوسٹ سے شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کا اشارہ ظاہر کردیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے۔
رابی پیرزادہ نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بناتا ہے، اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔
سابقہ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور مرد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ان کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
رابی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اشعار بھی تحریر کئے، تاہم انہوں نے تصویر میں ان کے ہمراہ موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ رابی کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری سے دور ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے ایک سماجی کارکن کی حیثیت اختیار کرلی تھی،اور آج کل فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔



