شوہر اگر دھوکا دینا چاہے تو اسے روک نہیں سکتے،رابعہ کلثوم

کراچی(jano.pk)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ اگر شوہر یا کوئی بھی شخص دھوکا دینا چاہے تو اسے روک نہیں سکتے۔حالیہ پوڈ کاسٹ میں اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا کہ میں ایک چیز مانتی ہوں کہ اگر کسی کو غلط کام کرنا ہے تو وہ کسی بھی حد تک جاکر کرے گا، کوئی انسان کسی کو کچھ کرنے سے روک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر کو کوئی غلط کام کرنا ہے تو میں انہیں پیچھے نہیں کرسکتی، میں بھی حد تک جاؤں گی جھوٹ بولوں گی، دوسرا فون رکھوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ شوہر نے ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کیا ہے کیونکہ وہ ایک مخصوص قسم کی خاتون ہیں جو ہر اس شخص کو تھپڑ ماریں گی جو لائن کراس کرنے کی جرأت کرے گا۔رابعہ کلثوم نے کہا کہ ریحان بھی ایسے ہی ہیں جو ڈبل کراسنگ پر یقین نہیں رکھتے۔

جواب میں رابعہ کلثوم نے کہا کہ اس کا کریڈٹ میرے بھائی کو جاتا ہے یہ ان کے دوست ہیں، ریحان نے بتایا کہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں شاہ رخ خان شادی کے گھر میں جاتے ہیں اور کاجول کو متاثر کرتے ہیں میں نے بھی ویسا ہی کیا تھا۔

ریحان کاظم نے کہا کہ اس وقت بھی رابعہ کو پسند کرتا تھا اور یہی تھا کہ ان سے شادی کرنی ہے، ہماری شادی کو 10 سال ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بڑا سکون پسند آدمی ہوں، زندگی میں ایک پریشانی بہت ہے دوسرے کو سنبھالنے کا وقت نہیں ہے میں ایک کے ساتھ ہی خوش ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button