برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبررجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔

رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔

رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آبادہائی کورٹ نے  رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے  پرگرفتار نہ کرنےکا حکم دیا ہے۔ دونوں کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button