کوئٹہ سے اندرونِ صوبہ اور دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس بحال

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ سے اندرونِ صوبہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس مرحلہ وار بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث 31 جنوری کو ہونے والے حملوں کے بعد پانچ روز سے معطل ٹرین سروس کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین آج اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی، جس کے بعد مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔ اسی طرح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی آج سے بحال کر دی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے مزید کہا کہ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل ٹرین سروس آئندہ چند روز میں بحال کر دی جائے گی تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ملک کے اندر ٹرانسپورٹ کا معمول بحال ہو۔

مزید خبریں

Back to top button