بدین میں یوم القدس کی ریلی: فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرِ آتش

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام)بدین میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور خواجہ شیعہ اثناعشری جماعت کے زیرِ اہتمام  القدس احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ کاشنہ زینبیہ شاہنواز چوک  سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب  پہنچی ریلی میں علماء کرام، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اس موقع پر مولانا مدثر مہدی اور علامہ بہادر علوی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ معظم آقائے خمینی کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں یومِ القدس منایا جاتا ہے اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فلسطینی ہمارے مسلک سے تعلق نہیں رکھتے لیکن وہ مظلوم ہیں، اس لیے جب تک انہیں ان کا حق اور آزادی نہیں ملتی تب تک یہ احتجاج جاری رکھا جائے گا علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کئی برسوں سے مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں اور حالیہ حالات میں ایران کے ساتھ جنگ کے ذریعے بھی معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد مسلم ممالک بھی امریکا اور اسرائیل کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں ریلی کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے احتجاجاً امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرِ آتش کیے گئے اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بازی کی گئی

مزید خبریں

Back to top button