وزیرآباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا قائداعظم اور نواز شریف کی خدمات کو خراج تحسین، پنجاب میں عوام دوست اقدامات کی تعریف

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شاہنواز چیمہ،چوہدری احمد شاہنواز چیمہ،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد زمان چیمہ آف ڈوڈانوالی، ضلعی صدر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) محمد عمران سنی کمبوہ،کاشف چاند بٹ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا دیا ہوا تحفہ پاکستان ایک عظیم نعمت خداوندی ہے،قائداعظم نے قرآن کو سپریم قانون اور پاکستان کو اسلامی ریاست کے طور پر قائم کرنے کا عہد کیا، آپ نے قدم قدم پر مسلمانان برصغیر کی فکری رہنمائی کی اور مسلمہ جمہوری اصولوں کے تحت حصول حقوق کا واضح راستہ متعین کیا بابائے قوم کے فرامین ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ملک پاکستان کو میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور سفارتی سطح پر ترقی کی نئی منازل طے کرے، پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انقلابی پالیسیوں اور عوام دوست سکیموں کے باعث پنجاب ایک مثالی صوبہ بن چکا ہے، جنہیں عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، جبکہ صوبائی معاملات شفافیت اور بلاامتیاز انداز میں بغیر کسی دباؤ کے چلائے جا رہے ہیں، میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور سیاسی بصیرت میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی اور سفارتی سطح پر انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔



