ایران نے اسرائیل پر نئے جدید میزائل داغ دیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 65ویں حملے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن کا نام "یا اباعبداللہ الحسین” رکھا گیا جس میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اہداف میں حیفا اور اشدود کی آئل ریفائنریز پر میزائل حملے کیے گئے جب کہ سیکیورٹی مراکز اور فوجی سپورٹ تنصیبات بھی نشانے پر ہیں۔

پہلی بار جدید "نصراللہ سسٹم” اپ گریڈ میزائل استعمال کیے اور تمام میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچے۔ قیام، ذوالفقار اور خیبرشکن میزائل بھی آپریشن میں استعمال کیے گئے۔

پاسداران انقلاب نے الخرج بیس پر امریکی اڈے کو بھی نشانہ بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایف35، ایف 16 اور ایواکس سپورٹ بیس طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، شیخ عیسیٰ اورالظفرہ بیسزپربھی میزائل حملے کیے گئے۔

یہ کارروائی ایرانی فوج کے شہدا کی یاد میں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button