قاضی فیض عیسیٰ کیس کی واپسی اور فیلڈ مارشل کو براہ راست دھمکیاں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی بیرونی ایجنڈے پر ملک کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک خاص گروہ کی جانب سے انہیں براہِ راست دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے .
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں؛ جہاں ان کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی قیادت ان کی زندگی کو لاحق خطرات اور جیل سے ہسپتال منتقلی کی دہائیاں دے رہی ہے، وہیں پمز ہسپتال کی حالیہ میڈیکل رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا انفیکشن اب کافی حد تک بہتر ہے اور وہ جسمانی طور پر بالکل فٹ ہیں . رپورٹ کے مطابق، انہیں فی الحال جیل سے کسی ہسپتال منتقل کرنے کی طبی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گروہ کے خلاف قانونی شکنجہ کستے ہوئے کیس کو دوبارہ متحرک کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دھمکیاں دینے والے مولانا کو پہلے ہی طویل قید کی سزا سنائی جا چکی ہے.




