قطری وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کوفون،جنگ بندی کیلئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف

دوحہ/اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تاکہ خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
گفتگو میں خاص طور پر امریکااور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر توجہ دی گئی۔ وزیر مملکت الخلیفی نے پاکستانی قیادت کے سفارتی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی ثالثی اور ڈپلومیٹک کوششوں نے اس جنگ بندی کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی نائب وزیر اعظم نے بھی قطر کے وزیر مملکت کو خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کم کرنے کی جانب جاری مشترکہ کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر مستقبل میں علاقائی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Minister of State at Ministry of Foreign Affairs @Dr_Al_Khulaifi Receives Phone Call from Pakistan’s Deputy PM and Foreign Minister
Doha | April 08, 2026
HE Minister of State at the Ministry of Foreign Affairs Dr Mohammed bin Abdulaziz Al Khulaifi has received a phone call from… pic.twitter.com/xtHQy7gVoJ
— Ministry of Foreign Affairs – Qatar (@MofaQatar_EN) April 8, 2026



