قطر میں حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 313 افراد گرفتار

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں قطر میں 313 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
قطری وزارت داخلہ کے مطابق زیرحراست ملزمان نے ناصرف بلا اجازت حملوں کی ویڈیوز بناکر وائرل کیں، بلکہ غلط معلومات بھی پھیلائیں، زیر حراست ملزمان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔



