قطر نےآبنائےہُرمُز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے عارضی ٹول ٹیکس وصولی کو جائزقراردیدیا

سنگاپور(جانوڈاٹ پی کے)قطر نے آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے عارضی ٹول ٹیکس وصولی کو جائز قرار دے دیا تاہم مستقل بنیادوں پر اس ٹیکس کو مسترد کردیا۔سنگاپور کے شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب میں قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر ٹول ٹیکس کی وصولی لامحالہ صارفین کو بھگتنا ہوگی جو قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ البتہ اگر ایران بارودی سرنگوں کی صفائی اور دیگر ضروری امور کے لیے یہ ٹول ٹیکس وصول کرتا ہے تو کچھ عرصے کے لیے اس وصولی پر بات ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button