ہمیں پر امن احتجاج کرنا چاہئے،معروف عالم دین قاری عرفان

جہلم(رپورٹ:عابد حسین رانجھا /نمائندہ جانو ڈاٹ پی)معروف عالم دین قاری محمد عرفان نے ایران پر حملے کے نتاظر میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست نظم وضبط سے چلتی ہے ہجوم سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کویت ،‏بحرین،آذربائیجان،سعودی عرب کے علاقوں قطیف اور القسیم  میں شیعہ اکثریت ہے لیکن وہاں پر احتجاج کےنام پر آگ نہیں لگائی گئی اور نہ ہی سڑکوں کو مفلوج کیا گیا ہے۔اگر یہ سب جگہیں سوگ کو قابو میں رکھ سکتی ہیں تو یہاں کیوں ہر بار جذبات کے نام پر انتشار کھڑا کیا جاتا ہے؟سوگ نجی اور پُرامن بھی ہو سکتا ہے،احتجاج آئینی اور قانونی بھی ہو سکتا ہے۔لیکن اسکول جلانا، سفارتی مقامات پر حملہ کرنا، سڑکیں بلاک کرنا اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنا سوگ نہیں، سیدھا قانون شکنی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button