قمبر شہدادکوٹ:نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر اتار کر قیمتی کوائل اور دیگر سامان لے اڑے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل سجاول جونیجو کے گاؤں چھٹو خان مستوئی میں گزشتہ رات نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر اتار کر اس میں سے قیمتی کوائل اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پورے علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا. اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چور مسلسل سجاول جونیجو سمیت ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں کے دیہاتوں میں ٹرانسفارمر اتار کر قیمتی سامان نکال رہے ہیں اور انہیں ناکارہ بنا رہے ہیں، متعلقہ تھانوں کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی اور نا ہی واقعات میں کمی لائی جاسکی ہے، متاثرہ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے چوروں کو گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ سامان واپس دلایا جائے.



