قمبرشہدادکوٹ: کھیتوں سے جواں سالہ خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبرشہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود جانوری چوک کے علاقے میں کھیتوں سے دو لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت 23 سالہ خاتون بھاگل ابڑو اور 24 سالہ محمد ظفر چنجنی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کسان تھے جن کو سیاہ کاری کے الزام میں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا، ادھر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی.

مزید خبریں

Back to top button