ضلع قمبر شہدادکوٹ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع قمبر شہدادکوٹ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مغیری و مارفانی گینگز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن تیز کردیا گیا، ایس ایس پی حسن سردار احمد خان نیازی کی ہدایات پر ضلع قمبر شہدادکوٹ میں جرائم پیشہ اور ڈاکوؤں کے منظم گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں ڈی ایس پی قمبر، میروخان، نصیرآباد، شہدادکوٹ اور وارھ سمیت پولیس کی بھاری نفری، بکتربند گاڑیاں اور جدید آلات شامل ہیں، کارروائی مغیری اور مارفانی کرمنل گینگز کے خلاف کی جا رہی ہے جس کا مرکز گاؤں مراد مغیری، سردار واھ، لالو رائنک اور گردونواح کے علاقے ہیں، پولیس نے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو مسمار اور نذر آتش کر دیا جبکہ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ویریفیکیشن کی جا رہی ہے، ایس ایس پی کے مطابق ضلع میں امن و امان کی بحالی تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا.

مزید خبریں

Back to top button