اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے شہری کو زمین کا قبضہ واپس دلادیا

وزیرآباد(نا مہ نگار) سائل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ کو قبضہ مافیا کے خلاف دی گئی درخواست پر ایکشن.
دھونکل کے رہائشی محمد منشاء نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین کو قبضہ مافیا کے خلاف درخواست دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحصیلدار عون عباس چٹھہ، قانوگوء سٹی11،حلقہ سرکل دھونکل وزیرآباد پٹواری شبیر احمد گوندل،اے ایس آئی محمد اسد،اے ایس آئی محمد اسلم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرکے نا جائز قابضین سے زمین سے قبضہ وا گزار کرواکرحقدار کو قبضہ واپس دلا دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور تحصیلدار عون عباس چٹھہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر زمین کے تنازعات کے حل کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی،ناجائز قابضین کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سائل نے بتایا کہ زمین سے قبضہ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین نے قانونی طریقے سے چھڑوایا میں وزیر اعلیٰ پنجاب،اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار کا بہت مشکور ہوں۔



